3 جولائی 2025 - 06:49
مآخذ: ارنا
ایران: صوبہ سیستان و بلوچستان میں صہیونی ریاست سے وابستہ 50 دہشت گرد گرفتار

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے اعلان کیا ہے کہ سیستان و بلوچستان صوبے میں 50 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے جن کا صہیونی حکومت سے وابستہ ہونا ثابت ہوگیا ہے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب کے اعلان کے مطابق، یہ عناصر عوام کے تعاون سے گرفتار ہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، کارروائی کے وقت دو دہشت گرد ہلاک بھی ہوگئے۔

اس  کارروائی میں سپاہ پاسداران انقلاب، وزارت اطلاعات اور پولیس انٹیلی جنس کے اہلکاروں نے تعاون کیا اور صہیونیوں سے وابستہ دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو بھاری نقصان پہنچایا گیا۔

دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں ہتھیار اور گولہ بارود بھی برآمد ہؤا جس کے ذریعے عوام اور علاقے کی بنیادی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی پلاننگ کی گئی تھی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha